سپریم کورٹ کا شوگر ملز مالکان کو کسانوں کو گنے کے بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں کرنے کا حکم

اتوار جون 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء) سپریم کورٹ نے کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں ملوںکو بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں کرنے کا حکم دیدیا‘ ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ 23ملوں نے مکمل ادائیگی کردی ہے بعض کسان پیسے وصول کرنے نہیں آئے‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بقایا جات کے لئے ایک اکائونٹ میں رقم جمع کرائیں جو کسان رقم لینے نہیں پہنچے ان کو وہاں سے ادائیگی کی جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملوں کو بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے دو ملوں کی جانب سے ادائیگی کے لئے مزید وقت کی استدعا مسترد کردی۔ ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ تئیس ملوں نے مکمل ادائیگی کردی ہے بیس ارب روپے کی ادائیگی کی گئی بعض کسان پیسے وصول کرنے نہیں آئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بقایا جات کے لئے الگ اکائونٹ میں رقم جمع کرائیں جو کسان رقم لینے نہیں پہنچے۔ انہیں وہاں سے ادائیگی کی جائے ریٹ کے معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا کسانوں کو ان کا حق دلایا جائے گا فی الحال عدالت کسانوں کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے۔

Your Thoughts and Comments