شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، ممنون حسین اور نریندر مودی کا گرم جوشی سے مصافحہ

نریندر مودی نے گرم جوشی کے ساتھ ردِ عمل دیا، دونوں رہنما ئو ں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی

اتوار 10 جون 2018 15:00

چنگ ڈاو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر صدرِ مملکت ممنون حسین نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا،نریندر مودی نے گرم جوشی کے ساتھ ردِ عمل دیا، دونوں رہنما ئو ں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پرچینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ کرنے کے بعد صدر ممنون حسین نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کیا جس کا نریندر مودی نے گرم جوشی کے ساتھ ردِ عمل دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنما ئو ں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی اور دونوں رہنما ایک ساتھ اپنی نشستوں کے لیے آگے بڑھے۔اس دوران بھارتی وزیراعظم مڑ کر صدر پاکستان سے ہم کلام ہوتے رہے۔ اس دوران صدر ممنون حسین نے وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔