چیف جسٹس نے عمران خان کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصویر کی حقیقت بتا دی

کسی نے میری عمران خان کے ساتھ تصویر لگا دی تھی، حالانکہ میں آج تک عمران خان سے نہیں ملا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

اتوار 10 جون 2018 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی اکھٹا ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سےافراتفری پھیلانےکی کوشش ہو رہی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کا کچھ تعمیراتی کام ابھی بھی رہتا ہے۔

اور سوشل میڈیا پر ائیرپورٹ کی کچھ ویڈیو لگا کر ائیرپورٹ کی ساکھ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایک مثال بھی دی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا سےافراتفری پھیلانےکی کوشش ہو رہی ہے کسی نے میری بھی عمران خان کے ساتھ تصویر لگا دی تھی۔

(جاری ہے)

حالانکہ میں آج تک عمران خان سے نہیں ملا۔ ہمیں مبالغہ آرائی کا رواج ختم کرنا ہے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی تھی۔

جس میں چیف جسٹس کے اہل خانہ کے بارے میں بھی کچھ نا زیبا کلمات لکھے گئے تھے،اور اب چیف جسٹس کی ایک تصویر بھی وائرل کی جا رہی ہے جس میں وہ عمران خان کے ساتھ موجود ہیں۔اس تصویر کو لے کر بھی سوشل میڈیا پربہت قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں تاہم چیف جسٹس نے اس حوالے سے خود ہی سب کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عمران خان سے آج تک نہیں ملے۔نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پانی اکھٹا ہو جانے کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا سےافراتفری پھیلانےکی کوشش ہو رہی ہے کسی نے میری بھی عمران خان کے ساتھ تصویر لگا دی تھی۔

حالانکہ میں آج تک عمران خان سے نہیں ملا۔اس لیے سوشل میڈیا کے استعمال میں سب کو خیال کرنا چاہئیے۔