ایم کیوایم پاکستان کاحقیقی وارث کون ہو گا ،ْ فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ (آج )فیصلہ سنائے گی

اتوار 10 جون 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء)ایم کیوایم پاکستان کاحقیقی وارث کون ہو گا فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ (آج) پیر کو سنائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیئے جانے کے خلاف فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ محفوظ فیصلہ (آج) پیر سنائے گی۔

جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستار کی درخواست پر 17اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیا تھا جس کے خلاف فاروق ستار نے درخواست میں خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کاکنوینر قرار دینے کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا۔