تحریک انصاف کالوڈ شیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ، عمران خان کی پارٹی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے یونین کونسل سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت

نواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں 5 برس صرف کئے، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں،پی ٹی آئی چیئرمین عمران کان

اتوار جون 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)پاکستان تحریک انصاف نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف منگل کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے یونین کونسل سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہنواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا۔

اتوار کو پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،(کل)منگل کو ملک بھر میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا ،چیئرمین تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے نچلی ترین سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہعوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، نواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا۔عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بلاتاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں، نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں، قوم کو علم ہونا چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے،بجلی میں خود کفالت کیلئے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے،نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Your Thoughts and Comments