نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ،ْچوہدری نثار علی خان

پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ،ْ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیں ،ْعلالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا ،ْلیگی رہنما کا بیان

اتوار 10 جون 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ،ْپہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ،ْ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیں ،ْعلالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ انکے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اسکا محتاج ۔ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ اس وقت جاتی امراء والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔ انہوںنے کہاکہ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیں

متعلقہ عنوان :