فیصل آباد ،نون جنوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا زور پکڑ گیا

پیرا شوٹرز کو پارٹی میں شامل کرنے پر دونوں سیا سی پارٹیوں کے امیدوار ناراض ایک ایک سیٹ پر تین سے چار امیدواروں نے کا غذات جمع کروا دیے

پیر 11 جون 2018 18:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)نون جنوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا زور پکڑ گیا پیرا شوٹرز کو شامل کرنے پر دونوں سیا سی پارٹیوں کے امیدوار ناراض ایک ایک سیٹ پر تین سے چار امیدواروں نے کا غذات جمع کروا دیے نون جنون میرٹ پر ٹکٹ نہ ملا تو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں پیرا شوٹرز کو چور دروا زے سے پارٹی میں گھسنے نہیں دیں گے مختلف سیاست دانوں کی کا غذات جمع کروا نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو تفصیل کے مطا بق کاغذات نا مز دگی جمع کروا نے کے آخری روزنون اور جنون کے ناراض امیدواروں نے ایک ایک سیٹ پر ٹکٹ ہولڈرز کے مقا بلے تین سے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے نون اور جنون کے راہنمائوں نے کہا کہ قومی اور صوبا ئی اسمبلی کے لیے کو ئی بھی ٹکٹ میرٹ پر نہیں دیا گیا تمام تخت چند دن پہلے آنے والے پیرا شوٹرز کو دیکر میرٹ پر آنے والے بنیادی کارکنوں کو نہیں دیے گئے متعدد نون اور جنون کے رہنمائو ں نے کہا پارٹی میں چور دروازے سے آنے والے پیرا شوٹرز کو پارٹی میں گھسنے نہیں دیں گے موقہ کی منا سبت سے اقتدار کے نشے میں دھت صرف اقتدار کے لیے سی سی وفاداریں تبدیل کر نے پر مجبور ہو ئے پی ٹی آئی کے رہنما ئون نے کہا کہ عمران خان موقہ پرست،مفاد پرست،اقتدار کے بھوکوں پر نظر رکھیں اور پارٹی بنیادی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کریں ورنہ فیصل آباد سے بھاری نقصان کے لیے تیار رہیں۔