نیب نے کا ایڈن ہائوسنگ اینڈ ڈویلپرز کیس میں ڈاکٹر امجد اور دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

پیر 11 جون 2018 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ایڈن ہائوسنگ اینڈ ڈیولپرز کیس میں ڈاکٹر امجد اور دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ ایڈن گارڈن کیس میں وزارت داخلہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈال رہی ، زرائع کے مطابق خط میں کہاگیا کہ ایڈن گارڈن کیس میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ، زرائع کے مطابق نیب نے ملزم ڈاکٹر امجد ، ان کی اہلیہ انجم امجد کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، زرائع کے مطا بق ملزمان پر لوگوں سے 13 ارب روپے فراڈ کرنے کا الزام ہے ،ملزمان کے خلاف 6 ہزار 511 متاثرہ افراد نے نیب کو درخواست دی ہے ، ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کا اجراء انتہائی ضروری ہے ،[وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ ایڈن ہائوسنگ کیس میں ملزمان کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے نیب کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کی تھی۔

متعلقہ عنوان :