سیکیورٹی خدشات پر کم جونگ کاذاتی طیارے کی بجائے چینی ائیر لائن میں سفر

کم جونگ اورٹرمپ کی ملاقات پر 20ملین ین ڈالر خرچ کر رہے ہیں،وزیراعظم سنگاپور کی گفتگو

پیر 11 جون 2018 16:45

سنگاپورسٹی/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)سیکیورٹی خدشات پر شمالی کوریا کے سربراہ کا سنگاپور کا انتہائی محتاط سفر، تین پروازیں پیانگ یانگ سے سنگاپور روانہ ہوئیں، کم جونگ ان ذاتی طیارے کی بجائے چینی ائیر لائن میں سوار تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپور جانے کیلئے کم جونگ ان نے ذاتی طیارے کی بجائے چینی ائیر لائن کا انتخاب کیا، دوران پرواز چینی ائیر لائن کی پرواز سی اے 122 کا فضا میں نمبر تبدیل کرکے سی اے 061 کر دیا گیا۔

یہ تمام انتظامات کم جونگ ان کی سیکیورٹی کے تحت کئے گئے۔شمالی کوریا کے سربراہ 20 گاڑیوں سے زائد کے قافلے میں شہر میں داخل ہوئے۔قافلے میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی، سنگاپور کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس کانفرنس کیلئے 20 ملین سنگاپورین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :