پی ٹی آ ئی کے ٹکٹس پر دیگر سیا سی جما عتو ں کو چھو ڑنے والے امیدوار بن کر سا منے آ ئے ہیں، و فا دا ریا ں بد لنے والو ں کے ساتھ کو ن سا نیا پا کستان بنا یا جا ئے گا ، (ن)لیگی رہنما احسن اقبا ل

اتوار جون 21:41

نارروال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا تصور کھل کر قوم کے سامنے آچکا ہے ، پی ٹی آئی کے 173قومی اسمبلی کی نشستوں پر تقریباً23پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں باقی سب پیپلزپارٹی ،(ق) لیگ اور مسلم لیگ (ن) کا ملغوبہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ لوگ جو ہر الیکشن میں اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں ان اڑتے ہوئے پرندوں سے تحریک انصاف کون سا نیا پاکستان بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کستان تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا تصور کھل کر قوم کے سامنے آچکا ہے ، پی ٹی آئی کے 173قومی اسمبلی کی نشستوں پر تقریباً23پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں باقی سب پیپلزپارٹی ، لیگ اور مسلم لیگ (ن) کا ملغوبہ ہیں ۔

Your Thoughts and Comments