علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابل تعریف ہیں، آذربائیجان کے سفیر علی زادہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں گفتگو

پیر جون 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر علی زادہ نے ملاقات کی، آذربائیجان کے سفیر علی زادہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر علی زادہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی، امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ آزربائیجان کے سفیر علی زادہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابل تعریف ہیں، آذربائیجان علاقائی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

Your Thoughts and Comments