وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے دو وزراء کو مزید وزارتوں کی قلمدان سونپ دیئے

عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا

پیر جون 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے دو وزراء کو مزید وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے جبکہ عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے سب رولز 3,4کے تحت عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا جبکہ نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر کو وزارت نجکاری اور محمد اعظم خان کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان بھی سونپ دیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments