سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل احمد اقبال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں

پیر 11 جون 2018 20:29

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل احمد اقبال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر و ممبرڈسٹرکٹ کونسل نارووال ندیم نثار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ کونسل میں تبدیلی لائی جائے گی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین احمد اقبال پرعدم اعتماد کی تحریک چلائی جائے گی، یہی ہماری کامیابی ہو گی ندیم نثار تنظیمی طور پر بھی کام کرنا جانتا ہے اور کرتا رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی علامت ہے اسی پر عمل درآمد ہو گا اور پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں وہی تسلیم کرنا پڑے گا،پی پی 50کافیصلہ ابھی نہیں ہوا ،آزاد گروپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ن لیگ اور تحریک انصاف میں ہی اصل مقابلہ ہو گا ۔ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا ہے میں اسی کو ووٹ دوں گا ،پارٹی کے فیصلوںپر ہی سر تسلیم خم ہے ،ناراض ارکان کو منانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔