چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں ،مسلم لیگ ن بھر پور مقابلہ کرے گی

چوہدری نثار خود کوپارٹی سے بالا تر سمجھتے ہیں لیکن کوئی پارٹی سے بالا تر نہیں ہے،چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں ،مسلم لیگ ن جم کر انکا مقابلہ کرے گی،رانا ثنا اللہ نے صاف صاف بتا دیا

پیر 11 جون 2018 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں ،مسلم لیگ ن بھر پور مقابلہ کرے گی۔سابق صوبائی وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے صاف صاف بتا دیا۔سابق صوبائی وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار خود کوپارٹی سے بالا تر سمجھتے ہیں لیکن کوئی پارٹی سے بالا تر نہیں ہے،چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں ،مسلم لیگ ن جم کر انکا مقابلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار آجکل قومی میڈیا کی خبروں کی بنے ہوئے جس کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کا قریب تر ہونا، مسلم لیگ ن کی قیادت سے سابق وزیر داخلہ کے کشادہ تعلقات اور چوہدری نثار کو ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کے معاملات ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکے بہت سے بیانات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں،جس میں وہ کھل کر پارٹی قیادت کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ناراض سینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے کھل کراختلاف رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آج چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔انہوں نے یہ کاغذات آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کروائے ہیں کیونکہ وہ ایک روز قبل ہی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر چکے تھے انکا کہنا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کیلئے مضحکہ خیزڈرامے کیے جارہے ہیں۔

پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں۔انہوں نے کہاکہ جاتی امراء والوں کوکہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چوہدری نثار کی بغاوت کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی چوہدری نثار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جب پارٹی میں تھے یا اب بھی ہیں تو انہوں نے ہمیشہ خود کو پارٹی سے بالا تر سمجھا ہے انکا کہنا ہے کہ کوئی بھی پارٹی پالیسی سے بالاتر نہیں ہے ۔

بڑے بڑے لیڈران حتیٰ کے شریف خاندان بھی پارلیمانی بورڈ میں پیش ہوا اور ٹکٹ کی درخواست دی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ اس صورتحال میں چوہدری نثار کی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن ان کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرے یا انکا ویسے مقابلہ نہ کرے تو رانا ثنا اللہ نے اس امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ ایسا نہیں چاہے گا۔اس کے علاوہ انکا کہنا تھا اگر چوہدری نثار نے فیصلہ کر لیا ہے تو ہم بھی ان کے خلاف جم کر انتخابی لڑائی لڑیں گے۔