ہسپانیہ، چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف بڑا کریک ڈائون، پاکستانی سمیت24 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار شدگان کا تعلق برطانیہ، گھانا، ایکواڈور اور پاکستان سے ہے، پادری اور اسکول ملازم بھی ملوث

پیر 11 جون 2018 16:14

قرطبہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)چائلڈ پورنوگرافی ( بچوں کی فحش فلمیں اور تصاویر )کے الزام میں ہسپانوی پولیس نے پاکستانی سمیت24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار شدہ افراد میں برطانیہ، گھانا، ایکواڈور اور پاکستان کے شہری شامل ہیں،گرفتار افراد میں ایک پادری اور اسکول ملازم بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی یا بچوں کی فحش فلمیں اور تصاویر پھیلانے کے الزام میں ہسپانوی پولیس نے 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں کئی دیگر ممالک کے شہریوں کے علاوہ پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ہسپانوی پولیس نی10 جون کو 24 ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ بچوں کی فحش تصاویر اور فلمیں انٹرنیٹ پر پھیلانے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار شدہ افراد میں برطانیہ، گھانا، ایکواڈور اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔ پولیس نے جب برطانوی شہری کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی ہزاروں تصاویر برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ایسے آٹھ دیگر افراد کی بھی شناخت کر لی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اس گروہ کا حصہ ہیں جو فیس بک اور اسکائپ کے ذریعہ یہ غیر قانونی مواد انٹرنیٹ پر شیئر کرنے میں ملوث ہے۔

پولیس نے جب برطانوی شہری کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی ہزاروں تصاویر برآمد ہوئیں۔ان مشتبہ افراد کو اسپین کے ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں میڈرڈ سے لے کر بارسلونا تک اورکینیری جزائر سے لے کر بالائرک جزائر تک کے علاقے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک پادری کے علاوہ ایک ایسا سابق گینگ ممبر بھی شامل ہے جو ایک اسکول کے کیفے ٹیریا میں کام کرتا تھا۔