ٹرمپ اور کم جونگ ان کی سنگاپور کے وزیراعظم سے علیحدہ ،علیحدہ ملاقات

دونوں رہنماوں نے تاریخی ملاقات کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا،سنگاپورکے وزیراعظم کا بھی ٹرمپ،کم کی آمدپرشکریہ

پیر 11 جون 2018 16:45

سنگا پورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ سے ملاقات میں تاریخی سمٹ کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے جزیرے سینٹاسو میں امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم لی ہسیئن لونگ سے ملاقات کی ہے۔

امریکی صدر نے سنگاپور کے وزیراعظم کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاریخی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور امریکا و سنگاپور کے تعلقات میں مزید اسحتکام لانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسیئن لونگ سے ملاقات کی اور تاریخی سمٹ کی میزبانی پر سنگاپور کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماوں نے امریکا و شمالی کوریا کی تاریخی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر سنگاپور کے وزیراعظم نے دونوں رہنماوں کی سنگاپور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تاریخی ملاقات کے حوالے سے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :