سنگاپور میں ٹرمپ اور کم کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت ترین،

75لاکھ ڈالر خرچہ ملاقات کے دوران زمینی راستوں کے علاوہ فضائی حدود پر بھی پابندی ہوگی،مسلح فورسز اور خصوصی پولیس تعینات

پیر 11 جون 2018 16:45

سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)شمالی کوریا اور امریکی سربراہوں کے درمیان ملاقات کیلئے سنگاپور میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے اور اس ہونے والی ملاقات کے دوران زمینی راستوں کے علاوہ فضائی حدود پر بھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہوں کی ملاقات سے قبل امریکی صدر نے ا?ج سنگاپورین وزیر اعظم سے ملاقات کی ،ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جون بولٹن بھی تھے۔

سنگاپور اس تاریخی ملاقات کی سیکیورٹی کیلئے 7.5 ملین امریکی ڈالر خرچ کررہا ہے ۔ٹرمپ ،کم جونگ ان کے ہوٹلوں اور ملاقات کے وینیو کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ہوٹل کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں موجود ہیں۔سیکیورٹی کیلئے پولیس، مسلح فورسز اور خصوصی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔