جاسوسی کے الزام میں امریکہ میں قید پاناما کے سابق صدر کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

ریکارڈو مارٹینیلی کو سرکاری فنڈ استعمال کر کے حزب اختلاف کے ایک سو پچاس رہنمائوں کی جاسوسی کا الزام ہے

پیر 11 جون 2018 16:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)پاناما کے سابق صدر ریکارڈو مارٹینیلی کو امریکا نے ان کے ملک واپس بھیجنے فیصلہ کر لیا ہے، وہ جاسوسی کے الزام میں امریکا کی ایک جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق سابق صدر مارٹینیلی کے وکیل نے تصدیق کی ہے لیکن کوئی تفصیل نہیں دی، اس سے پہلے پاناما کے صدر یواں کارلوس ورلا کا کہنا تھا محکمہ خارجہ نے مارٹینیلی کو ان کے حوالے کرنے کی درخواست مان لی ہے۔

مارٹینیلی 2015میں اقتدار کے خاتمے پر امریکا چلے گئے تھے جہاں انہیں جاسوسی کے الزام میں گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر2009 سے 2014 تک اپنے دور صدارت میں سرکاری فنڈ استعمال کر کے حزب اختلاف کے ایک سو پچاس رہنمائوں کی جاسوسی کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :