جنوبی وزیر ستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں دس سال بعد موبائل فون سروس بحال کردی

پیر 11 جون 2018 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)جنوبی وزیر ستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں دس سال بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے ضلع بھر میں دس سال بعد موبائل سروس بحال کردی گئی ہیں پہلے مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹروانا میں سروس بحال کی گئی۔دس سال قبل سکیورٹی وجوہات کی بناء پرعلاقے میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی سروس بحالی کا فیصلہ سکیورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا سروس کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر شمالی وزیرستان اور سیکورٹی فورسز کے افسران نے کی۔