18کے عام انتخابات میں امپائر کی چھٹی ہے ،موجود ہ چیئرمین نادرا نے الیکشن میں دھاندلی کیلئے حساس معلومات مسلم لیگ ن کو فراہم کی ہیں

،چیئرمین نادرا کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے،شفاف انتخابات کیلئے نگران وزیر اعظم چاروں صوبوں کے آئی جیزنگران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھرکی ضلعی انتظامیہ کو تبدیل کریں،عمران خان کی سعودی عرب سے واپسی پر باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ،انتخابی مہم کا اختتام کراچی یا لاہور کے جلسے سے کریں گے تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان کا صحافیوں کے اعزازمیں افطار ڈنر سے خطاب

پیر 11 جون 2018 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)سینئر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں امپائر کی چھٹی ہے ،موجود ہ چیئرمین نادرا نے الیکشن میں دھاندلی کیلئے حساس معلومات مسلم لیگ ن کو فراہم کی ہیں ،چیئرمین نادرا کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے،شفاف انتخابات کیلئے نگران وزیر اعظم چاروں صوبوں کے آئی جیزنگران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھرکی ضلعی انتظامیہ کو تبدیل کریں،عمران خان کی سعودی عرب سے واپسی پر باقائدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ،انتخابی مہم کا اختتام کراچی یا لاہور کے جلسے سے کریں گے ۔

وہ پیر کو صحافیوں کے اعزازمیں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا،نیب ریفرنسز کافیصلہ دیوار پر لکھا ہوا ہے اور فیصلہ پوری قوم کو معلوم ہے،نواز شریف نے ریفرنسز میں دو سوالوں کو جواب دینے تھے ایک آپ کے پاس پیسہ کہاں سے آیا دوسرا پیسہ باہر کیسے گیا مگر نواز شریف دونوں سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے،نواز شریف کے صاحبزادے کہتے تھے فلیٹ ہمارے ہیں اور دادا ابو پاکستان کے امیر ترین شخص تھے ،نواز شریف نے اپنے دونوں صاحبزادوں اور سمدھی کو جان بھوج کر باہر بھیجا اور ٹرائیل کا بائیکاٹ کروایا ، نیب قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہی کہ ٹرائیل کا بائیکاٹ کیا جا سکے نواز شریف کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے ،حکومت کے خاتمے کے وقت شہباز شریف کہتے ہیں کہ آئندہ لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہم زمہ دار نہ ہوں گے، کوئی شرم ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے تقسیم پر چند لوگوں کے تحفظات ہیں،90فیصد ٹکٹوں پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا،جن حلقوں میں تحفظات ہیں ان تحفظات کو دور کرنے کے لیے بھی نظرثانی درخواستیںموصول کر رہے ہیں ،ایک ایک کارکن کو منائیں گے ۔

بابر اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماء اپنے آبائی حلقوں سے بھاگ رہے ہیں، یہ لوگ اپنے حلقوں میں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں رہے، ختم نبوت قانون میں ترمیم پر عوام ان کا استقبال نہیںکرے گی، ان لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سو دن کے ایجنڈے پر ایک سال سے زیادہ کام ہوا ہے ،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی سے پی ٹی آئی باہر لے کر آئے گی ،نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو تنہا کر دیا ہے ،عوام تھانہ کلچر سے خاتمہ چاہتی ہے،شہباز شریف نے دس سال میں ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کروا سکیں اور نہ ہی ایسا کوئی سکول بنایا ہے جس میں انکے بچے پڑھ سکیں، کے پی کے میں تھانے اور ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے،پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریگی، سندھ میں جی ڈی اے کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں ،چکوال اور گجرات میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے لیے الیکشن کا سب سے مشکل مرحلہ گزر گیا ،ٹکٹ تقسیم کرنے کا مرحلہ الیکشن میں مشکل ترین ہوتا ہے ،پی ٹی آئی نے سب سے پہلے اس مشکل مرحلے کو طے کر لیا ،ن لیگ اب تک ٹکٹ فائنل نہیں کر پائی ۔

عمران خان کی سعودی عرب سے واپسی پر باقائدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ،انتخابی مہم کا اختتام کراچی یا لاہور کے جلسے سے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کو خط لکھ رہے ہیں کہ صاف شفاف انتخابات کیلئے نگران حکومت چاروں صوبوں کے آئی جیز فوراً تبدیل کرے۔اسکے علاوہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے،موجود ہ چیئرمین نادرا نے حساس معلومات مسلم لیگ ن کو فراہم کی ہیں ،چئیرمین نادرا کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے ،سول خفیہ ادارے میں مسلم لیگ (ن) کو فائدہ پہناچنے کیلئے سیل قائم کیا گیا ہے جس میں خطرناک پلان بنایا جا رہا ہے ۔

نگران حکومت تمام جماعتوں کو انتخاب لڑنے کے لیے یکساں مواقع ملنے کی یقین دہانی کروائے۔2018کے عام انتخابات میں امپائیر کی چھٹی ہے ۔