ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، عمران خان

پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی سعودی عرب میں کارکنوں سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 19:42

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے، ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی عرب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدل و انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے، ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے۔