ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے تاج محل پر حملہ

منگل جون 15:23

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل پر گزشتہ روز ہندو وادی تنظیم نے حملہ کردیا،غیر ملکی سیاح اچانک جم غفیر دیکھ کر گھبرا گئے، تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل پر گزشتہ روز ہندو وادی تنظیم نے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

اچانک اس جم غفیر کو دیکھ کر غیر ملکی سیاح گھبراگئے۔ ہندو وادی کارکنوں نے تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق تاج محل کے عقبی حصہ میں ایک مندر ہے ۔ مغربی دروازے سے مندر کا راستہ جاتا ہے۔ یہاں پر میٹل ڈیٹکٹرکام کررہا ہے جس کی وجہ سے اس دروازے کا راستہ بند کردیاگیا۔ واضح رہے کہ مندر جانے کیلئے حکام متبادل راستہ بھی فراہم کرچکے ہیں لیکن اسکے باوجود ہندو وادی تنظیم کے کارکن مندر جانے کیلئے راستے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments