ورلڈ ٹریڈسنٹر نیویارک 16سال بعد کھول دیا گیا

ٹریڈ سنٹر کو11ستمبر2001کو دہشتگردوں نے طیارہ ٹکرا کر تباہ کر دیا تھا نائن الیون کے اس واقعہ نے دنیا پر گہرے اثرات مرتب کئے،سی ای او مارٹی برگر

منگل 12 جون 2018 20:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) نیوورلڈٹریڈسنٹر سکائی سکریپر نیویارک 16سال بعد کھول دیا گیا،یہ 80منزلہ ا?فس بلڈنگ ہے جو تھرڈ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نام سے معروف ہے،یہ عمارت 1079فٹ(329میٹرز)بلند ہے جسے ایک برطانوی ماہر تعمیرات رچرڈ روجرز نے ڈیزائن کیا ہے 16ایکڑ رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اسی ٹریڈ سنٹر پر11ستمبر2001کو دہشتگردوں نے اغوائ شدہ طیارہ ٹکرایا تھا،جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 2700افراد ہلاک ہو گئے تھے،11ستمبر2001 کی تباہی کے بعد ٹریڈ سنٹر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس میں بعض اوقات سرکاری اداروں،ڈیویلپرز، اور متاثرہ خاندانوں اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے، اختلافات اور بعض اوقات فنڈ کی کمی کے باعث اس کی تعمیر میں ریکاٹیں بھیپیدا ہوئیں،تاہم گذشتہ روز اس نئے تعمیر شدہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا دوبارہ افتتاح کر دیا گیا ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سلور سٹین پراپرٹیز کے سی ای او مارٹی برگر نے کہا ا?ج یہاں ا? کر ہمیں خوشی ہو رہی ہے ا?ج 17سال بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی دوبارہ تعمیر ہوئی ہے اور یہ ہمارے لیے انتہائی اہم دن ہے یہ ایک بہت بڑی عمارت ہے جو اب تک ہم نے تعمیر کی ہے اور دنیا کے سامنے اسے پیش کر کے ہم بہت پرجوش ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :