غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے کے عادی 14سالہ لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم اپنے موبائل پر پورن ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا‘، پولیس

منگل 12 جون 2018 21:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) بھارتی عدالت نے گاؤں کموتھے کے رہائشی 14 سالہ لڑکے کو اپنی 16 سالہ بہن کے ساتھ ریپ اور اسے حاملہ کرنے کے الزام میں بچوں کی جیل منتقل کردیا۔ پولیس آفیسر سب انسپکٹر پارشورام بھاتوسے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اپنے موبائل پر پورن ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت والدین مکان کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکان میں ہوتے تو ملزم اور اس کی بہن اپنے مکان کی پہلی منزل پر ہوتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے والدین کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنی بیٹی کو پیٹ میں درد کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔

(جاری ہے)

جہاں ڈاکٹر نے لڑکی کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے، اس کے علاوہ خون کے حاصل نمونے کے ٹیسٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’مذکورہ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ہیں جنہوں نے کم عمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا‘۔جس کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے تفتیش کی، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ ریپ کررہا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالتی حکم پر اسے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔