97 کے الیکشن میں نواز شریف نے سیتاوائٹ کا شوشہ اٹھایا تھا‘

ہمارے پاس ہر چیز کا جواب موجود ہے‘ تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 13:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ 1997 کے الیکشن میں نواز شریف نے سیتاوائٹ کا شوشہ اٹھایا تھا‘ ہمارے پاس ہر چیز کا جواب موجود ہے‘ تحریک انصاف انتخابات ممیں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1997 کے الیکسن میں نواز شریف نے سیتا وائٹ کا شوشہ اٹھایا تھا اگر آپ نے یہی کام کرنے ہیں تو آپ الیکشن میں نہ آئیں کوئی اور پیشہ اپنائیں ہمارے پاس ہر چیز کا جواب موجود ہے تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔