راولپنڈی، نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج

منگل جون 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سعادت حسین ملک نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ،راجہ ظفر اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں ملک کی سا لمیت اور خودمختاری کیخلاف گفتگو کی جو آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مترادف ہے مگر پولیس نے درخواست دینے کے باوجود ملزم کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ،مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست کی پیروی نہیں کی گئی جس پر گزشتہ روز عدالت نے دائر درخواست خارج کر دی۔

Your Thoughts and Comments