ن) لیگی خواتین کا انتخابات2018 مخصوص نشستوں پر نام نہ آنے پر غصہ سے سیخ پا‘لاہور پر یس کلب اور (ن) لیگ کے دفتر کے باہر احتجاج

منگل 12 جون 2018 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) مسلم لیگ (ن) کی خواتین کا انتخابات2018 مخصوص نشستوں پر نام نہ آنے پر غصہ سے سیخ پا‘لاہور پر یس کلب اور (ن) لیگ کے دفتر کے باہر احتجاج ‘مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پر یس کلب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں لیگی خواتین نے خوب احتجاج کیااحتجاج کرنے والوں میں سمیرا امجد، زرکا نسیم، سائزہ بانوہ، کشور باجوہ، راحت شوکت، پروین نشتر، زیبدہ بھٹی، منور قادری، تنویر چوہدری سمیت دیگر شامل تھیںخواتین نے کہا کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والی خواتین کو نظر انداز کیا گیا اعلی قیادت نے اپنی منظورنظرخواتین کو ترجیحی لسٹ میں رکھاپارٹی کے لئے گھر گھر جا کر ووٹ وہ مانگتی رہیں مگر ٹکٹ من پسند خواتین کو دیے گئے۔