سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق

فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج زخمی ہونیوالی 3کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 12 جون 2018 22:45

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقے والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے نواحی دیہات کورے میں والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا تاہم انہیں کھلانے سے انکار کردیا گیا جس پر فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے دو کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناکت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔