کوئٹہ، میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی اعتراض کے شواہد نہ ملنے پر منظور

منگل 12 جون 2018 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی اعتراض کے شواہد نہ ملنے پر منظور کر لئے گئے میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ذمہ دارانہ صحافت صوبہ کے لئے ناگزیر ہے میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے جن کی تحقیقات کے بعد شواہد موصول نہیں ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے میرسرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے بعدازاں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ہماری مقبولیت سے خائف ہو کر سیاسی مخالفین اور چند عناصر ہمارے خلاف چھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا الزام مخالفین کی جانب سے لگایا گیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہم نے ہمیشہ صاف شفاف سیاست کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی کے عوام نے ہم پر ایک بار پھر اپنے مکمل اعتماد اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے جو مخالفین کے ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے جس کی بنیاد پر وہ بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں جسے ہم اور ڈیرہ بگٹی کے عوام مکمل طورپر مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ذمہ دارانہ صحافت بلوچستان کے لئے ناگزیر ہے جس طرح میرے متعلق بے بنیاد خبر چلائی گئی اس سے میرے ووٹز کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا صحافی برادری اپنی ذمہ داریوںکا ادراک کرتے ہوئے کسی بھی خبر کو مکمل تحقیق کے بعد چلائیں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ کارکنان کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ کامیابی ہمارے قریب آچکی ہے مفاد پرستی کی سیاست کا خاتمہ ہونے جارہا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ترقی کو ووٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :