الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

بدھ 13 جون 2018 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملی مسلم لیگ کے وکیل نے کمیشن کے سامنے مقف اپنایا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ سیف اللہ خالد کا حافظ سعید سے کوئی تعلق نہیں، اس پارٹی عہدیداران کے خلاف کسی جگہ کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں۔الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پہلے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔