پارٹی غداروں نے ن لیگ پر سیکولر نظریہ مسلط کیا، چوہدری نثار

(ن) لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے گئے ،پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے، ایسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں، سابق وزیر داخلہ

بدھ 13 جون 2018 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی غداروں نے ن لیگ پر سیکولر نظریہ مسلط کیا اور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے۔ پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔ پرویز رشید جیسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ پارٹی غداروں نے مسلم لیگ ن پر سیکولر نظریہ مسلط کیا۔ پارٹی غدار لوگوں نے ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے بڑے مشورے دیئے۔ انہوں نے پرویز رشید کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔ پرویز رشید کے کرتوت اگر سامنے آ جائیں تو ان کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید ہی وہ شخص ہے جس نے پارٹی میں خوشامد کو منشور کاحصہ بنوایا۔ پرویز رشید جیسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں۔۔