راولپنڈی، نوازشریف خاندان نے ملک کومعاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیاہے،شیخ رشیداحمد

آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط اداکرنا بھی آسان نہ ہوگانوازشریف خاندان منافقوں کاٹولہ ہے جواندر پائوں اورباہر گلے پڑتاہے مریم نواز کو اگرمیرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا بھی پتہ ہوگا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف خاندان نے ملک کومعاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیاہے، آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط اداکرنا بھی آسان نہ ہوگانوازشریف خاندان منافقوں کاٹولہ ہے جواندر پائوں اورباہر گلے پڑتاہے مریم نواز کو اگرمیرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا بھی پتہ ہوگا،میرا فیصلہ 20کروڑ عوام کی فتح ہے،میری ناہلی کامطلب قوم کو بے زبان کرناتھا جس میں نوازشریف کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں دو دن تاریخی جلسے کریں گے منتخب ہوکر راولپنڈی شہرکو غازی بروتھا سے پانی سپلائی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدپورروڈ پرایک مقامی شادی ہال میں افطارجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ایک طرف نوازشریف خاندان پائوں پکڑ رہاہے اوردوسری طرف آنکھیں دکھا رہاہے،چوروں کی ایک چوری اوردوسراسینہ زوری، یہ نوازشریف کاوطیرہ ہے جواندر پائوں پڑتے ہیں اورباہر گلے پڑتے ہیں انہوں نے کہاکہ شریف خاندان منافقوں کاایسا ٹولہ ہے جس نے ملک کو معاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیاہے، ڈالر مہنگا ہونے سے آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط ادا کرنا بھی معمولی کام نہ ہوگا شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اگر مریم نواز کو میرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا فیصلہ بھی پتہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میرا فیصلہ 20کروڑ لوگوں کی فتح ہے، جو لوگ مجھے نااہل دیکھنا چاہتے تھے وہ قوم کو بے بس اوربے زبان کرناچاہتے تھے، میری ناہلی کامطلب قوم کو بے زبان کرناتھا جس میں نوازشریف کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ 22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں دو دن تاریخی جلسے کریں گے جو راولپنڈی کی انتخابی سیاست کوتبدیل کر کے رکھ دیں گے، 22جولائی کو این اے 60اور 23جولائی کو این اے 62کا تاریخی جلسہ کریں گے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کربلاکامنظر پیش کررہاہے انشا اللہ منتخب ہوکر غازی بروتھا سے راولپنڈی کو پانی سپلائی کریں گے اور اس شہر کو چوروں ومنشیات فروشوں سے نجات دلا کر دم لیں گے۔