ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں ،ْبھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں شکست مان لی

مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے ،ْبھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں ،ْکشمیری نوجوانوں پر نہیں ،ْمذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرکے دیکھنی چاہیے ،ْ انٹرویو

جمعرات 14 جون 2018 12:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں ،ْمقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے اور اس کیلئے مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

اکنامک ٹائمز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ،ْان سے زیادہ لوگ حریت کی تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔

جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کیلئے کچھ کرنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرکے دیکھنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔