یونان اور مقدونیہ مابین اتفاق، تاریخی تنازعہ بالآخر دم توڑ گیا

بدھ 13 جون 2018 15:27

سکوپ جی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے طے پا گیا، تاریخی تنازعہ بالآخر دم توڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین عشروں پرانے تنازعے میں بالآخر تصفیہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے منگل کی شام ملکی دارالحکومت ایتھنز میں یونانی صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں بتائی۔ ٹیلی وژن سے براہ راست نشر کی گئی اس ملاقات میں سپراس نے ملکی صدر کو بتایا کہ یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ منگل کے روز دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین گفتگو بھی ہوئی تھی۔ سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نیا نام اب جمہویہ شمالی مقدونیہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :