بھارت، انتہا و شدت پسندی عروج پر، جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکارپرمولانا اظہر لہولہان

نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،حکام

بدھ 13 جون 2018 16:17

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)بھارت کے شہر جھاڑ کھنڈ میں جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پرہندو شر پسندوں نے مولانا اظہر کو زدکوب کر کے لہو لہان کر دیا، مولانا اسپتال داخل ،زخموں کو مندمل ہونے میں وقت درکار ہو گا،20نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھا رتی علاقے جھاڑ کھنڈ میں جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر شرپسندوں کے ہاتھوں بری طرح زخمی مولانا اظہر الاسلام ہنوز زیر علاج ہیں ۔ اگرچہ ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے لیکن زخموں کے مندمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے ۔ مولانا اظہر الاسلام کو جھارکھنڈ کے ضلع رانچی میں شرپسندوں نے اس وقت مار مار کر شدید لہولہان کر دیا جب وہ گزشتہ شب نماز تراویح پڑھا کر گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شرپسندوں نے مولانا کو نہ صرف گھیر لیا بلکہ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے دبا ڈالا اور انہیں گالیاں بھی دیں۔مولانا اظہر الاسلام کے ساتھ ان کے بھائی بھی تھے جن کا نام مولانا عمران بتایا جا تا ہے ۔ بدمعاشوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ زخمی کے رشتہ داروں کے ذریعہ 20نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :