بنگلہ دیش،لرزش ارضی، 12روہنگیا مہاجرین جاں بحق،متعدد لاپتہ

ہزاروں روہنگیا مہاجرین کی زندگی کو مون سون بارشوں سے شدید خطرات لاحق

بدھ 13 جون 2018 16:17

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)بنگلہ دیش میں لرزش ارضی سے 12روہنگیا مہاجرین اپنی جان گنوا بیٹھے جب کہ متعدد افراد تا حال لا پتہ ہیں،ہزاروں روہنگیا مہاجرین کی زندگی کو مون سون بارشوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لرزش اراضی کے نتیجے میں بارہ روہنگیا مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شدید بارشوں کے بعد لرزش اراضی کا یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا مہاجر بستی کے قریب پیش آیا۔ ضلعی اہلکار مامون الرحمان نے بتایا کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔رحمان کے مطابق، ایک روہنگیا مہاجر کوکس بازار کے قریب اور گیارہ نانی آرچر کے علاقے میں ہلاک ہوئے جن میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی مہاجر کیمپوں میں موجود لاکھوں روہنگیا باشندوں میں سے ہزارہا کی زندگی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :