دہشت گردوں کی پناہ گاہیں قبروں میں تبدیل کر دیں، اردگان

ترکی سے 2لاکھ شامی مہاجرین اپنے پر امن علاقوں میں لوٹ چکے ، ترک صدر

بدھ 13 جون 2018 16:17

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)ترک صدر ب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اب قبروں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ترکی سے 2لاکھ شامی مہاجرین اپنے پر امن علاقوں میں لوٹ چکے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے سرغنوں کا سر کچل دیا گیا ہے۔جناب ایردوان صدارتی کلیہ کے نمائشی ہال میں انقرہ کے کونسلر حضرات کے ساتھ سحری پروگرام میں یکجا ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے روپوش ہونے والے غار ان کی قبریں بن چکے ہیں، کوہ جودی، گبار، تن دوریک نہر بیست لیر میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں۔عفرین اور جرابلس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی یاد دہانی کراتے ہوئے جناب اردوان نے کہا کہ "4 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے کو ترکی میں مقیم شامی مہاجرین واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں، ابتک دو لاکھ مہاجر اپنے اپنے گھر بار کو لوٹ چکے ہیں۔ انشااللہ مزید مہاجرین واپسی اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :