ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گرد تنظیم قرار ، کینیڈا

علی خامنی ای کا اسرائیل مخالف بیان "یہودیوں کے خلاف نسلی تطہیرقرار، کنیڈین پارلیمنٹ کی قرارداد

بدھ 13 جون 2018 17:32

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)کینیڈین پالیمنٹ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، ایرانی نظام کی جانب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی سپورٹ جاری رکھنے کی سخت مذمنت کی گئی، علی خامنی ای کے اسرائیل مخالف بیان کو "یہودیوں کے خلاف نسلی تطہیر" قرار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد کے ذریعے ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کینیڈا کے قوانین کے مطابق پاسداران کو فوری طور پر مذکورہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ قرار داد پر رائے شماری کے نتیجے میں اس کے حق میں 248 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں ایرانی نظام کی جانب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی سپورٹ جاری رہنے کی سخت مذمت کی گئی۔ علی خامنہ ای کی جانب سے اسرائیل کی تباہی کے حوالے سے حالیہ بیان کو "یہودیوں کے خلاف نسلی تطہیر" قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مطالبہ کیا گیا کہ تہران پر اس واسطے دبا ڈالا جائے کہ وہ کینیڈا اور ایران کی دہری شہریت رکھنے والے یا کینیڈا میں مستقل قیام کے حامل ان افراد کو رہا کرے جو ایرانی جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تہران کے نظام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں مذاکرات روک دیے جائیں۔کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایرنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو تا کہ آزادی، اور انسانی حقوق کے علاوہ اظہار، نظریے اور رائے کی آزادی کے ان کے حق کو یقینی بنایا جا سکے۔