بھارت، بھیانک حادثہ، 19افراد ہلاک،38زخمی

بدھ جون 17:32

امین پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بھیانک حادثے میں 19افراد ہلاک او ر38زخمی ہو گئے،حادثے میں محفوظ تمام مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مین پوری کے دنناہار علاقے میں آج صبح بھیانک سڑک حادثے میں 17افرادہلاک اور 35سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق جے پور سے فرخ آباد جانیوالی ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی مین پوری کے ایس پی پولیس دستے اور امدادی ٹیموں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔حادثے میں محفوظ تمام مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ نعشوں قبضے میں لیکر سردخانہ منتقل کیااورزخمیوں کو فورا اسپتال میں داخل کرادیا۔پولیس نے بس کے مسافروں سے حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments