مودی نے اپنی فٹنس کا راز افشاں کر دیا

ْقدرت کے 5عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا نسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ہیں، نریندر مودی

بدھ 13 جون 2018 17:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)بھارتی وزیر اعظم نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا،قدرت کے 5عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا نسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آج صبح یوگا ایکسرسائز کا وڈیو شیئر کیا۔

وڈیو میں وزیر اعظم ایک پارک میں مختلف قسم کی ایکسرسائز کررہے ہیں۔ انہوں نے وڈیو کے ساتھ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں اپنی ایکسرسائز کا وڈیو جاری کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

قدرت کے 5عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا سے متاثر ہوں۔یہ انسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔وڈیو کے ساتھ مودی نے فٹنس چیلنج کے تحت کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی اور ٹیبل ٹینس کھلاری منیکا بترا کو بھی مخاطب کیا۔

علاوہ ازیں 40بر س سے زائد عمر کے آئی ایس افسروں کو بھی فٹنس چیلنج دیا ۔ واضح ہو کہ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن راٹھور نے فٹنس چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پش اپ کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی تھی اور اداکار رتک روشن ، ویراٹ کوہلی اور بیڈ منٹن کھلاری سائنا نہوال کو چیلنج کیا تھا۔