چین ، گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروش گرفتار

ملزمان کافی عرصہ سے دھندہ کر رہے تھے ،پولیس چھ ماہ سے پیچھا کر رہی تھی ملزمان ڈانگ گوان ، گوانگ ژو ، شینزن اور لوفینگ میں منشیات فروشی اور سمگلنگ کا دھندہ کرتے تھے

بدھ 13 جون 2018 17:57

گوانگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،یہ ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا دھندہ کر رہے تھے ۔ پولیس 6ماہ سے ان کا پیچھا کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 16ویتنامی بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 4.79کلوگرام میتھا میفا مائن ،چار پستول اور44گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ پولیس نے فوشان میں چھاپہ مار کر منشیات فروشوں کے گروہ کے چار افراد کو دھر لیا تاہم ان کے کچھ ساتھی بعد ازاں دیگر شہروں سے بھی گرفتار کئے گئے ۔ ملزمان ڈانگ گوان ، گوانگ ژو ، شینزن اور لوفینگ میں ایک منظم منصوبے کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ کا دھندہ کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :