بین الاقوامی عدالت انصاف کا کانگو کے سابق نائب صدر کی رہائی کا حکم

بدھ 13 جون 2018 21:12

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) بین الاقوامی عدالت انصاف نے حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے سابق نائب صدر ڑاں پیئیر بیمبا کو رہا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اس وقت55 سالہ بیمبا کو جولائی میں ان کے خلاف ایک اور مقدمے میں فیصلہ آنے تک سخت شرائط کے تحت جیل سے رہا کر دیا جانا چاہیے۔ قبل ازیں گزشتہ جمعے کے روز ایک اپیل کورٹ کے ججوں نے بیمبا کو ان کے خلاف ایک مقدمے کی کارروائی میں غلطیوں کی وجہ سے بری کر دیا تھا۔ کانگو کے باغیوں کے سابق رہنما کو 10 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور جون 2016ء میں انہیں18 برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :