نوازشر یف کے کیس میں فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے‘ مشرف سے بھی بیرونی اکا ئونٹس کے کروڑوں کا حساب لیاجائے ‘ڈاکٹر مصدق ملک

10ملین ڈالر جو مشرف کے ایک دوست نے ان کے اکا ئونٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے‘ عمران خان کوعدالتیں بلاتی رہیں لیکن وہ کسی عدالت میں نہیں گئے اور اس وقت عدالت میں گئے جب انہوں نے خود فیصلہ کیا، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے کیس میں فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے‘ مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکانٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں10ملین ڈالر جو مشرف کے ایک دوست نے ان کے اکا ئونٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے ۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کوعدالتیں بلاتی رہیں لیکن وہ کسی عدالت میں نہیں گئے اور اس وقت عدالت میں گئے جب انہوں نے خود فیصلہ کیا ۔نواز شریف ہر ہفتے تین چار روز احتساب عدالت میں 9بجے سے لیکر 11بجے تک بیٹھتے ہیں۔وہ کبھی بھی پانچ منٹ کے لئے پیش نہیں ہوئے اگران کو جلدی ہوتی ہے توجج ان کو پرچی لکھ کر دیتا ہے اور پھر وہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ نوازشریف کے بیٹوں ، جہانگیر ترین کے بیٹے کے پیسوں کاحساب لیجئے یہ بات ٹھیک ہے لیکن جب پرویز مشرف کہتے ہیں کہ میرے ایک دوست نے 10ملین سے زائد ڈالر میرے اکائونٹ میں ڈال دیئے تو کیا کسی نے اس بارے میں کچھ پوچھا ہے ۔ مصدق ملک نے کہ نواز شریف 100پیشیاں بھگت چکے ہیں اور صرف نواز شریف کے کیس میں کہا جارہاہے کہ 6دن کافی نہیں 7دن آئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کو 9ماہ دیئے گئے لیکن دفاع کیلئے تین ہفتے دے رہے ہیں اس میں کوئی تواز ن نظر نہیں آتا ۔ سینٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے اور مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکانٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں