مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد ریجن ، راولپنڈی سے امیدواروں کے نام فائل کر لیے

راولپنڈی کے حلقہ این اے 62سے حنیف عباسی کے بجائے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری کر دیا،دانیال عزیز شیخ رشید احمد کے مد مقابل ہوں گے رانا ثناء اللہ این اے 107 کے علاوہ صوبائی حلقے پی بی 113 سے بھی (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

بدھ جون 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء) مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد ریجن اور راولپنڈی سے امیدواروں کے نام فائل کر لیے،راولپنڈی کے حلقہ این اے 62سے مسلم لیگ (ن) نے حنیف عباسی کے بجائے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری کر دیا، رانا ثناء اللہ این اے 107 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہونگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق این اے 101 سے عاصم نذیر، این اے 102 سے طلال چوہدری کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ۔

عابد شیر علی این اے 109 سے الیکشن لڑیں گے ۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ این اے 107 کے علاوہ صوبائی حلقے پی بی 113 سے بھی (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ جبکہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62سے مسلم لیگ (ن) نے حنیف عباسی کے بجائے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری کر دیا، دانیال عزیز آئندہ الیکشن میں راولپنڈی سے شیخ رشید احمد کے مد مقابل ہوں گے

Your Thoughts and Comments