الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل جاری ‘ 383 امیدوار کروڑوں روپے کے بینک ڈیفالٹر نکلے

جمعرات 14 جون 2018 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل جاری ‘ 383 امیدوار کروڑوں روپے کے بینک ڈیفالٹر نکلے ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو بینک ڈیفالٹر 100افراد کی فہرست بھجوا دی ہے جن میں حنا ربانی کھر اور میاں منظور احمد وٹو نمایاں نام ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حنا ربانی کھر نے این اے 182 سے کا غذ ت نامزدگی جمع کروائے تھے ان کے علاوہ نوید مختار 570 ملین ، یعقوب شیخ 560 ملین ، راشد یعقوب 528 ملین کے نادہندہ ہیں جبکہ ملک وہید خان پانچ ملین کے ڈیفالٹر ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما فہمیدہ مرزا بھی بینکوں کی نادہندہ نکلی ہیں اور ان کے ذمہ 276 ملین روپے واجب الادا ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شوگر ملوں کے 504 ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔