چوہدری نثار عید کے فوری بعد آبائی حلقے سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے

، وہ اہم پریس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کرینگے سابق وزیر داخلہ (ن) لیگی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے معاملے پر بات چیت ، پرویز رشید کی تنقید کا کھل کر جواب دیں گے، ذرائع

جمعرات 14 جون 2018 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان عید کے بعد پیر کے روز سے آبائی حلقے سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ، وہ اہم پریس بھی کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان عید کے فوری بعد پیر کے روز سے انتخابی مہم کا دھواں دھار انداز میں اپنے آبائی حلقے این اے 59چکری سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور ایک عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں ضلعی وتحصیل چیئرمین ، یونین کونسلرز ، ناظمین ودیگر اہم شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔

چوہدری نثار علی خان اس جلسے میں اہم اعلانات بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد چوہدری نثار علی خان ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور(ن) لیگی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے ۔ چوہدری نثار اس پریس کانفرنس میں سینیٹر پرویز رشید کی تنقید کا بھی کھل کر جواب دیں گے ۔