حکومت پنجاب نے عید پر چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے یہ نوٹیفیکیشن تمام محکموں، اداروں، اور خود مختار اداروں اور تمام نیم خود مختار اداروں کو بھیج دیا

جمعرات 14 جون 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء) حکومت پنجاب نے عید پر چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، پنجاب حکومت نے یہ نوٹیفیکیشن تمام محکموں، اداروں، اور خود مختار اداروں اور تمام نیم خود مختار اداروں کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 15 جون سے 18 جون تک آج(جمعہ)مبارک سے لے کر پیر تک پنجاب بھر میں عام تعطیل ہوگی یہ تعطیل عید الفطر کے سلسلہ میں کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے یہ نوٹیفیکیشن تمام محکموں، اداروں، اور خود مختار اداروں اور تمام نیم خود مختار اداروں کو بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :