تحریک انصاف کو عمران خان کے آبائی علاقے سے بڑا جھٹکا

تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما عائلہ ملک اورنوابزادہ ملک وحیدخان نے تحریک انصاف چھوڑنےکااعلان کر دیا

جمعرات جون 22:34

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء):تحریک انصاف کو عمران خان کے آبائی علاقے سے بڑا جھٹکا مل گیا۔ تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما عائلہ ملک اورنوابزادہ ملک وحیدخان نے تحریک انصاف چھوڑنےکااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔جس کے بعد متعدد رہنماوں کی جانب سے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں شاہد بھٹو، چنیوٹ کے عنایت علی شاہ اور نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکساتن تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما عائلہ ملک اورنوابزادہ ملک وحیدخان نے تحریک انصاف چھوڑنےکااعلان کر دیا۔وہڑبنگلہ میں عائلہ ملک اورنوابزادہ ملک وحیدخان نے پریس کانفرنس کی ہے۔اس موقع پر عائلہ ملک کا کہنا تھا کہ قومی اورصوبائی انتخابات میں آزادحیثیت سےحصہ لیں گے۔2013کےالیکشن میں این اے95 میں عمران خان کی بھرپورمہم چلائی۔:وعدے کےباوجودپی پی86 میں امیرمحمدخان کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔اس موقع پر نوابزادہ ملک وحید خان کا کہنا تھا کہ آزادحیثیت میں عمران خان مقابلہ کروں گا۔

Your Thoughts and Comments