بھارت میں کھٴْلے پیسے نہ دینے پردکاندارنے گاہک کو چھری سے حملہ کر کے زخمی کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 17:19

جھارکھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء)بھارت میں 15 روپے کی چاکلیٹ لینے کے لیے 500 کا نوٹ دینے پر دکاندار نے گاہک کو چھری کے پے درپے وارکرکے زخمی کردیا۔بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہرجمشید پورگاہک نے 15 روپے کی چاکلیٹ خریدنے کے لیے 500 روپے کا نوٹ دکاندارکے سامنے کردیا جس پردکاندارنے کھلے پیسوں کا مطالبہ کیا اورنہ ملنے پر غصے سے گاہک پرچھری سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق 64 سالہ دواریکا گرم دماغ کا شخص ہے جس نے کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے 36 سالہ بھگت مہاٹو سے جھگڑا کیا،جھگڑے سے قبل بھگت نے دکاندارکو10 روپے دیکر بقایا 5 روپے بعد میں دینے کا بھی کہا اور دکاندارکی جانب سے یہ بات نہ ماننے کی صورت میں چاکلیٹ بھی واپس کرنے کا کہا تاہم دکاندارکو یہ برداشت نہ ہوسکا اورگاہک پرحملہ کرکے چھری کے وار سے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گاہک بھگت مہاٹو پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہے جو اپنے بچوں کے لئے چاکلیٹ لینے پان کی دکان پر گیا تھا جب کہ زخمی گاہک کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔دکان دارکے پڑوسی کا کہنا ہے کہ پان کی دکان کا مالک دواریکا غصے پر قابو نہ رکھنے والا شخص ہے جس کی بنیادی وجہ اس کا کاروبار ہے جوکہ ا?ج کل ٹھپ پڑا ہے اوراسی وجہ سے دکان میں صرف 1،2،5 اور 10 روپے کے ہی سکے ہوتے تھے اور ایسی صورتحال میں 500 اور 2000 کا کھلا دینا نا ممکن ہوتا ہے۔