شام، اتحادی افواج کی فضائی بمباری، 35معصوم شہری جاں بحق

جمعرات 14 جون 2018 17:19

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء) شام میں عالمی اتحادی قوتوں کی فضائی بمباری سے 35عام شہری جاں بحق ہو گئے،ملک کے 5فیصد علاقے پر داعشی قوتوں کی عملداری قائم ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی قیادت کی داعش مخالف عالمی اتحادی قوتوں کی جانب سے شام کے ضلع خاصیکے کے مضافات میں دہشت گردوں پر فضائی بمباری کے دوران 35 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انادولو ایجنسی کے مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اتحادی قوتوں نے ماہ جون میں تلاش شاعر، الاجزا، الزب اور الحسن موضعات پر بمباری کی ہے۔دوسری جانب سے کولیشن قوتوں کی شامی شہر خاصیکہ کے جنوب مشرق میں واقع الا فاضل دیہات پر حملے میں 25 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعش کا قبضہ ہونے والے علاقے ملک کے 5 فیصد کو تشکیل دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :